بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم معاشی مطالبات سامنے آئے ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں نمایاں اضافے اور کم از کم اجرت بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ موجودہ مہنگائی کی شرح کے پیش نظر یہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ ملازمت پیشہ طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے مزدور طبقے کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 60 ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز دی ہے، پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث کم آمدن والے طبقے کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر اجرت میں اضافہ ضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ نئے ٹیکسز عائد کرنے اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے جیسے اقدامات سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا،پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت کو آمدن بڑھانے کے لیے متبادل اور غیر روایتی ذرائع تلاش کرنے چاہئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ میں سخت ٹیکس پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles