سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا معاملہ، محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا معاملہ، محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے پرمحکمہ صحت کےملازمین تیسرے روز بھی سراپہ احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری اور دھرنہ دیئے پنجاب اسمبلی کےباہر مظاہرین کہتے ہیں جب تک مطالبات منظور نا ہوئے گھر نہیں جائے گے، دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر مختلف شہروں سے آئے محکمہ صحت کے ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نےمال روڈ مکمل طور پربند کردیا جس شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کہتی ہیں میں سب کی ماں ہوں تو ماں کو ہمارا درد کیوں نہیں نظر آتا۔ تین روز سے سڑک پر بے حال پڑے ہیں۔ دھرنے میں ائی نرسز کہتی ہیں نا پانی کی سہولت ہے نہ سونے کی بے یارو مددگار بیٹھے ہیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کےفیصلے پر نظر ثانی فرمائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات نہیں مانےجاتے احتجاج یوں ہی جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *