حکومت پاکستان افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر کرنا بند کرے : ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی نے حکومت پاکستان سے افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے حکومت پاکستان کو پُر زور الفاظ میں کہا ہے کہ وہ افغان لڑکیوں وخواتین کو ملک بدر کرنا فوری طور پر بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقاتیں

انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان مہاجرین اور طویل عرصے سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کو فی الفور روکیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا : ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی کی تنظیم ملالہ فنڈ نے کہا کہ پاکستانی حکومت جن افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر کررہی ہے ، جنہیں افغانستان میں مقیم طالبان کے ہاتھوں ظلم و ستم کا سامنا ہے۔

تنظیم نے حکومت پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا بین الاقوامی قوانین کی سرا سرخلاف ورزی ہے اور اس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا اضافی ٹیرف کا معاملہ، چین کا ہالی ووڈ درآمدات پر پابندی لگاکر امریکا کو کرارا جواب

اس کے ساتھ ساتھ تنظیم ملالہ فنڈ نے بین الاقوامی برادری، مختلف حکومتوں، سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے وہ بے گھر ہونے والے افغان شہریوں کی مدد کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *