خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شاندارا قدم اٹھا لیا۔

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی

اس ایکٹ کا بنیادی مقصد صوبے کے سرکاری ملازمین کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ آسان اقساط اور معمولی تنخواہی کٹوتیوں کے ذریعے اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں۔ یہ فاؤنڈیشن حکومت کی مکمل نگرانی میں کام کرے گی اور شفافیت، منصوبہ بندی اور مساوات کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی اسکیموں کا اجرا کیا جائے گا۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق، یہ اقدام وزیراعلیٰ کے وژن بہترین رہائش سب کے لیےکے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو درپیش رہائشی مسائل کا دیرپا اور باعزت حل فراہم کیا جائے گا۔ ایکٹ کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *