جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا سرکاری دورہ، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا سرکاری دورہ، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نائیجریا کے سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  محمد بدارو ابوبکر، وزیر دفاع، جنرل کرسٹوفر گوابن موسی، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی اولاٹوبوسم اولیوید، چیف آف آرمی اسٹاف، وائس ایڈمرل ایمانوئل اکیچکو اوگالا، چیف آف نیول اسٹاف اور ایئر مارشل حسن بالا ابوبکر، چیف آف ایئر اسٹاف نائیجیریا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

لندن ایون فیلڈ کے باہر آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگ گئے

علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران، دونوں فریقین نے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی، خاص طور پر انسداد دہشت گردی  اور باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول سلامتی، دفاعی تعاون، اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی/علاقائی منظر نامے پربات کی گئی۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائجیریا کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *