پارٹی میں اختلافات اپنی جگہ، بانی عمران خان کی ہر بات ہمارے لیے فائنل ہوتی ہے:عمر ایوب

پارٹی میں اختلافات اپنی جگہ، بانی عمران خان کی ہر بات ہمارے لیے فائنل ہوتی ہے:عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پاکستان  تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق چلنے والی خبروں پر وضاحت دیدی۔

ہری پور میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ  اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہر بات ہمارے لیے فائنل کال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہماری جماعت کے لوگوں پرلاٹھیاں چلائی گئیں،ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے ملک و قوم کی خاطر جمہوری طریقہ اپنایاہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *