حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کےواقعات کئے اگر ان کو سزاہوتی ہے تو اس میں ہم کیا کرسکتےہیں، وہ اسکی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتی تنہائی ختم ہو چکی، دنیا کو ایک نیا پاکستان نظر آئے گا، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ نومئی واقعات میں شواہد کی بنیاد پرسزاؤں کا عمل جاری ہے، کسی نےسیاست کرنی ہے تو پاکستان جا کرکرے، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد مسلم ن و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، روٹین کے مطابق ان کا چیک اپ ہو گا۔ ایران میں پیش آنے والے واقعہ پر اسحاق ڈار نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ایران میں تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں ۔

ہمارا سفارتخانہ لوگوں سے مکمل تعاون کر رہا ہے، جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا ایرانی حکومت اس کو مکمل سزا دے گی۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز کو مکمل عزت دیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان میں بہت بڑا کنونشن ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیزپاکستانی ہمارے سروں کا تاج ، ان کا ملکی ملکی معیشت میں اہم کردار ہے : وفاقی وزیراطلاعات

منگل کو اس میں شرکت کریں گے اور خصوصی اعلانات بھی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، فتنےکےساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *