سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

ملک کے بیشترشہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ ہفتہ  کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے کے مقابلہ میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔

10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ ہفتہ کی سطح پربرقرارہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381 روپے، راولپنڈی 1350روپے، گوجرانوالہ 1440روپے، سیالکوٹ 1420روپے، لاہور 1476روپے رہی ۔

فیصل آباد1430 روپے، سرگودھا1370روپے، ملتان 1429روپے،بہاولپور1450روپے، پشاور1399روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1380روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313روپے، حیدرآباد1337روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1433روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1337روپے ریکارڈکی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *