بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز پر مشتمل بینچ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
درخواست ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے دائر کی تھی،ماہ رنگ بلوچ اور کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیا گیاہے، بلوچستان ہائی کورٹ نے دائر درخواست نمٹا دی ۔
درخواست گزار کو عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔