پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔ راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
لاہور میں قیمت میں 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیادوں پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے، اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔
پشاور میں قیمت میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 1,400 روپے فی بوری تک پہنچ گئی گئی، گزشتہ سال 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔