سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار1 سو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ  57 ہزار 8 سو روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت  6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 395 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہو گئی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طورپر 1.665 ارب ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.66 ارب ڈالر رہا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.57 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.09 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 1.72 ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *