اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل، گھی، مختلف بیکری آئٹمز اور سگریٹس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل اور گھی کی قیمتوں میں 13 سے 16 روپے اضافہ کر دیا گیا ۔
نامور برانڈ کے سن فلاور آئل کی 5 لٹر کی پیٹی 65 روپے اضافے سے 3 ہزار 90 روپے، کینولہ کی پیٹی 80 روپے اضافے سے 3 ہزار 30 روپے کی ہو گئی۔
فی کلو سن فلاور آئل کی قیمت میں 13 اور کینولہ آئل کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا، درجہ اول گھی 16 روپے اضافے سے 590 روپے سے بڑھ کر 606 روپے کا ہو گیا۔
علاوہ ازیں مختلف بیکری آئٹمز میں بڑی بریڈ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 220، چھوٹی بریڈ 10 روپے اضافے سے 120 روپے کی ہو گئی۔
برگر بن پیکٹ کی قیمت 130 روپے سے بڑھا کر 150 روپے، 200 گرام رس کا پیکٹ 140 روپے سے بڑھا کر 160 روپے، 100 گرام باقر خانی کا پیکٹ 20 روپے اضافے سے 120 روپے کا کر دیا گیا۔
سگریٹس میں ایک نامور برانڈ کے سگریٹ کا ڈنڈا 200 روپے اضافے سے 5000 روپے جبکہ ایک دوسرے برانڈ کے سگریٹ کا ڈنڈا 100 روپے اضافے سے 2 ہزار 520 روپے کا ہو گیا۔