افغانستان کے علاقے جلال آباد کے غنڈ ملٹری کیمپ کے باہر ایک افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں افغان شہری نے قابض طالبان حکومت کو بے غیرت حکومت قرار دیا ہے جبکہ ایران میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے انہیں امت مسلمہ کا ہیرو قرار دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں مذکورہ افغان شہری نے طالبان حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے “بے غیرت حکومت” قرار دیا۔ ویڈیو میں وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ویڈیو میں افغان شہری نے ایران میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہا اور انہیں امتِ مسلمہ کا ہیرو قرار دیا۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری نے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود بلند آواز میں “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔
یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے ۔