سرکاری نوکری کے متلاشی افراد کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اہلیت جانچنے اور درخواست جمع کروانے کا مکمل طریقہ بھی واضح کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ نے مختلف سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
یہ تقرریاں عالمی بینک کے تعاون سے جاری پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں کی مؤثر تکمیل کے لیے کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
محکمے کی جانب سے جن عہدوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹور کیپر، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈرائیور اور نائب قاصد شامل ہیں۔
اہلیت کا معیار
ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کا صوبہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے،اس کے علاوہ جو افراد پہلے سے سرکاری ملازمت میں ہیں، وہ اپنے متعلقہ ادارے کے ذریعے این او سی کے ساتھ درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ اور اہم ہدایات
وہ درخواستیں جو نامکمل ہوں یا جن میں معلومات واضح نہ ہوں، انہیں قابلِ غور نہیں سمجھا جائے گا اور مسترد کر دیا جائے گا،مزید یہ کہ صرف وہی امیدوار جو ابتدائی جانچ کے بعد منتخب کیے جائیں گے، انہیں تحریری امتحان اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
امتحان یا انٹرویو میں شرکت کے لیے آنے والے امیدواروں کو سفری یا یومیہ اخراجات کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی ،یہ موقع ان افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو سرکاری شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند ہیں اور ماحولیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔