آزاد فیکٹ چیک نے ایک افغان نیوز ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی طیاروں نے افغانستان کے صوبے کنڑ میں حملے کیے ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے اورافغان طالبان کے پروپیگنڈے کا حصہ ہے ، پاکستان نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں کسی بھی قسم کے فضائی حملے نہیں کیے اور اس حوالے سے سامنے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اس قسم کی غلط معلومات سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم حقیقی صورتحال میں ایسے کسی واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں ہےیہ صرف پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہے ۔
Azaad Fact Check has identified the spread of disinformation by an Afghan news X handle making false claims of Pakistani jets carrying out strikes in Kunar, Afghanistan.
This is fake news and Taliban propaganda. Pakistan has not carried out any strikes in Kunar, Afghanistan. https://t.co/XvrdwqkjSj pic.twitter.com/KsL2SifXdY— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) April 27, 2026

