شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا، عمران خان

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا، عمران خان

عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کو شیر افضل مروت کے الزمات کا دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عمران خان شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر شدید برہم ہوئے۔ عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلایا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور وکلا ہر تین ماہ بعد لندن کیوں جاتے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان کا تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان نے بیرسٹر گوہر خان کے معذرت خواہانہ رویے پر ان کوبھی سخت پیغام بھجوایا ہے۔ عمرا ن خان نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔ عمران خان نے کہا حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی ہے۔ عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔

انہوں نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے کہا مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں۔ عمران خان نے کہا ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *