نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں گندم اور آٹے کے نرخوں میں کمی کے بعد نان، روٹی کی قیمتوں میں بھی کمی  کر دی گئی ہے، حیدر آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تندور مالکان کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر عوامی شکایات اور میڈیا کوریج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد میں روٹی، نان اور دیگر عام تندور اشیا کی قیمتوں میں باضابطہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں گزشتہ ہفتے سستی ہونے والی اشیائے خورونوش

ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام تندوری نان کی قیمت اب 10 روپے (پہلے 15 روپے)، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 20 روپے سے کم ہوکر 15 روپے اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 30 روپے سے کم کرکے 24 روپے کردی گئی ہے۔

تمام تندور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر تازہ ترین قیمتوں کی فہرست آویزاں کریں۔ انتظامیہ نے عدم تعمیل کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرپرائز چیکنگ کریں۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں کمی، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی، 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

دریں اثنا آل حیدرآباد شیرمل اور تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین فہد میاں دہلوی نے روٹی (240 گرام) اور کلچا (200 گرام) کی قیمت میں 5 روپے فی کس کی رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم گھی اور دودھ سے بنی تفتان اور شیرمل پریمیم اشیا کی قیمتیں 90 روپے پر برقرار رہیں گی کیونکہ ان کی پیداواری لاگت زیادہ ہے۔

فہد میاں نے مزید کہا کہ آٹے، فائن آٹا، گھی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کیا گیا تھا۔ لیکن اب جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 5800 روپے سے کم ہو کر 4400 روپے رہ گیا ہے تو قیمت پر نظر ثانی ممکن بھی ہے اور ضروری بھی۔

ایسوسی ایشن نے پہلے ہی شہر میں اپنے 80 رجسٹرڈ تندوروں پر نئی قیمتوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے ضلعی حکام پر زور دیا کہ وہ سڑک کے کنارے کھانے پینے کی دکانوں اور ریستورانوں پر بھی ان نرخوں کو نافذ کریں جو ایسوسی ایشن سے وابستہ نہیں بھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *