سیرینا اور میریٹ ہوٹل کے اطراف بم نصب کیے جانے کی کال کا معاملے پر سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئےسرینا اور اس کے بعد میریٹ ہوٹل کی پارکنگ میں کار میں بم نصب کیے جانے کی کالر نے اطلاع دی گئی ۔ وفاقی پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے پارکنگ میں موجود تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہوٹل کی پارکنگ اور اطراف میں بھی بی ڈی ٹیم نے سرچ آپریشن کیا۔ دونوں ہوٹل کے اطراف سے بم یا مذکورہ گاڑیاں برآمد نہیں ہوئیں۔