ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔
دادو میں دریائے سندھ پر متنازع نہروں کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا ہمیں نوٹیفکیشن دکھایا جائے۔ بھٹو جونیئر نے کہا کہ پولیس بچوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔
انہوں نے پولیس سے کہا کہ پانی نہیں ہوگا تو تم بھی مروگے، یہ طلبہ اور بچے سب کے حقوق کےلیے لڑ رہے ہیں، ہمیں ہر صورت متحد رہنا ہے۔