پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

صنم جاوید اور ان کے شوہر کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور اس کے خاوند کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں ایک کارروائی کے دوران صنم جاوید اور ان کے خاوند کو حراست میں لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے خاوند کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 جولائی 2024 کو بھی صنم جاوید کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سیشن کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے صنم جاوید کے 6 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے نکلتے ہی کئی گاڑیوں سمیت پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور دونوں میاں بیوی کر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ان کی حراست کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈیوٹی جج ملک محمد عمران کی عدالت میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔

عدالت نے صنم جاوید کےوکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی اور رہائی کے بعد صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں، ابھی ان کی رہائی کو کچھ دیر ہی ہوئی تھی کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *