جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا بازار کے ساتھ امن کمیٹی گوڈ طالبان (سلنڈر )کے دفتر میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے امن کمیٹی دفتر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑایا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زمین لزر اٹھی ، دھماکے سے دو کمروں کی چھت آُڑ گئی جبکہ تاحال کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
دھماکے کے نتیجے میں 17سے زائدافراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے میں مزید جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، زخمیوں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے۔