بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اب انہیں امدادی رقم نئے طریقہ کار کے تحت فراہم کی جائے گی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوامی ریلیف کے کئی پروگرام جاری ہیں۔ ان تمام امدادی پیکیجز کی ادائیگی پہلے بی آئی ایس پی سینٹرز یا مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جاتی تھی، تاہم اب پرانے طریقہ کار کے بجائے رجسٹرڈ افراد کو امداد نئے نظام کے تحت دی جائے گی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کی ادائیگی صرف بینظیر موبائل سم کے ذریعے کھولے گئے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔
بی آئی ایس پی حکام نے تمام بینیفشریز سے کہا ہے کہ جن افراد نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی، وہ فوری طور پر اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔
بینظیر موبائل سم مفت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے۔