پنڈ دادن خان میں زلزلے کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 9 افراد زخمی

پنڈ دادن خان میں زلزلے کے باعث گھر کی چھت گر گئی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 9 افراد زخمی

پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت اچانک گرنے سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر جمع ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جلال پور شریف میں پیش آیا جہاں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر 12 سالہ عمر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ گھر میں موجود دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں :زمین کی کم گہرائی میں 6 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی جلال پور شریف منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید غم و افسوس پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles