بھارت پاکستان کیخلاف جتنی طاقت استعمال کرے گا ہم اس سے زیادہ طاقتور جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت پاکستان کیخلاف جتنی طاقت استعمال کرے گا ہم اس سے زیادہ طاقتور جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو جتنی طاقت دکھائے گا ہم اس سے زیادہ طاقتور جواب دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے، تو ہم نے ردِعمل دینا ہے۔ جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا ردِعمل دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکو تیار، سرحدی علاقوں میں جنگی مشقیں جاری

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے، بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے۔ اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں۔ عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کا مطلب ہے، دال میں کچھ کالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے۔ ہماری طرف سے جنگ کاآغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا،ہم اس سے زیادہ طاقتور جواب دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *