ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش یا وفات کے اندراج کےلئے نادرا یا یونین کونسل کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں

ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش یا وفات کے اندراج کےلئے نادرا یا یونین کونسل کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں

ویب ڈیسک۔ نادرا کی جانب سے پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت جیسی معلومات کے اندراج یا تبدیلی کے لئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی مذکورہ ایپ کے ذریعے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات سے متعلق ریکارڈ آن لائن درج کرسکیں گے۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نےاس حوالے سے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھربیٹھےکراسکیں گے۔

انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں مذکورہ موبائل ایپ پنجاب اور اسلام آباد میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے پاکستان کا پہلا ’ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ‘ متعارف کرادیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *