ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری  کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  مری، گلیات، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش ہوسکتی ہے ۔

 محکمہ موسمیات نے جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، سندھ اوربلوچستان کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بارش ، سکھر، گھوٹگی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد میں بارش جبکہ خیرپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کمیشن بنایا جائے،وزیردفاع

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ،  محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور  14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 بارش کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم لاہور بدستور فضائی آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے , محکمہ ماحولیات کے مطابق شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *