ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ،عالمی میڈیا کا دعویٰ

ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ،عالمی میڈیا کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا گیا جبکہ امریکی ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ترجمان کے مطابق امریکا اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران اپنے ردعمل کے حق کو جائز اور حتمی سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران کشیدگی میں پاکستان کا نمایاں کردار ، ترک میڈیا نے قابل اعتماد ثالث قرار دیدیا

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ، جسے سینٹ کام کہا جاتا ہےنے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں امریکی فوج کے مطابق ان حملوں میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر بھی حملے کیے گئے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کررہی ہیں تاہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق بندر عباس کی صورتحال قابو میں ہے اور فوری طور پر کسی بڑے خطرے یا تشویش کی بات نہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری کی نظریں ایران اور امریکا کے درمیان جاری صورتحال پر مرکوز ہیں جبکہ ممکنہ مزید عسکری کارروائیوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

editor

Related Articles