پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے ، پاکستان

پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے ، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، دنیا اس واقعے کی صاف شفاف تحقیقات کرے،  پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔

یویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،  24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاؤں پر ہے، اگر پانی روکا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آزادانہ، شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں، بھارتی اقدامات سےخطےمیں امن وسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے، خطے کے ممالک کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا  کہ دنیا خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس سے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور بات چیت پر زور دیا، اور کئی ارکان نے مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک، بشمول بھارت، کے ساتھ پرامن اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے اور باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے اور عالمی امن کو لاحق سنگین خطرات کے پیشِ نظر تصادم سے بچاؤ، کشیدگی میں کمی اور مسئلے کے حل پر بات چیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ پہلگام واقعے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 عاصم افتخار نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ بھی اجلاس میں اٹھایا گیا، اور پاکستان پہلگام واقعے کی آزادانہ، شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، تاہم پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، اور تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، جو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *