وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر سخت ردعمل ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے افواج پاکستان کو فری ہینڈ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ، مکار دشمن نے پاکستان کے 5،مکامات پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے مطابق وزیر اعظم نے صبح 10بجےنیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں عسکری حکام شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس وقت پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے عزائم کو خام میں ملانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج دشمن سے نبٹنا جانتے ہیں ، بھارت کو کسی مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں جس میں دو افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔