اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر بھارتی فوجی جارحیت اور میزائل حملوں پر گہری تشویش ہے۔
روءٹر نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارتی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔