پاپا رازی کون ہوتے ہیں اور مشہور شخصیات ان سے کیوں خائف رہتی ہیں؟

پاپا رازی کون ہوتے ہیں اور مشہور شخصیات ان سے کیوں خائف رہتی ہیں؟

جب بھی کسی اداکار، گلوکار یا معروف شخصیت کی نجی تصاویر اچانک میڈیا یا سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں تو اکثر ایک لفظ سننے کو ملتا ہے، ’’پاپا رازی‘‘۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاپا رازی دراصل کون ہوتے ہیں؟

پاپا رازی کسی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ان آزاد پیشہ ور فوٹوگرافروں کو کہا جاتا ہے جو مشہور شخصیات کی تصاویر، اکثر ان کی اجازت کے بغیر، مختلف مقامات پر خفیہ انداز میں کھینچتے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد ایسی تصاویر حاصل کرنا ہوتا ہے جو عام حالات میں عوام کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریڈ کارپٹ ڈیبیو کے بعد کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی محبت کے چرچے

اس اصطلاح کی جڑیں 1960 میں ریلیز ہونے والی اطالوی ہدایتکار فیڈریکو فیلینی کی مشہور فلم لا ڈولچے ویٹا سے ملتی ہیں۔ اس فلم میں ’’پاپا رازو‘‘ نامی ایک فوٹوگرافر کا کردار دکھایا گیا تھا جو مشہور شخصیات کے پیچھے لگا رہتا تھا۔ بعد ازاں یہی نام دنیا بھر میں سیلیبریٹی فوٹوگرافروں کے لیے استعمال ہونے لگا۔

تاہم حقیقی دنیا میں پاپا رازی کلچر کو شہرت دلانے والے شخص کا نام رون گالیلا تھا۔ نیویارک میں پیدا ہونے والے رون گالیلا نے سیلیبریٹی فوٹوگرافی کو ایک نئے انداز میں متعارف کرایا۔ وہ خود کو ’’پاپا رازو آرٹسٹ‘‘ کہتا تھا اور مشہور شخصیات کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی طریقے اختیار کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی جھاڑیوں میں چھپ جاتا، کبھی ویٹر یا ڈرائیور کا روپ دھار لیتا اور بعض اوقات ہوٹل ملازمین سے معلومات حاصل کرنے کے لیے پیسے بھی خرچ کرتا تھا۔ اس کا ماننا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد کسی شخصیت کی نجی زندگی مکمل طور پر ذاتی نہیں رہتی۔

رون گالیلا کا سب سے مشہور ہدف امریکا کی سابق خاتون اول جیکولین کینیڈی تھیں۔ اس نے ان کی سینکڑوں تصاویر بنائیں جن میں ’’ونڈ بلون جیکی‘‘ خاص طور پر شہرت حاصل کر گئی۔ اس تصویر میں جیکولین کینیڈی نیویارک کی سڑک پر چل رہی ہیں اور تیز ہوا ان کے بال بکھیر رہی ہے۔

تاہم مسلسل تعاقب کے باعث جیکولین کینیڈی شدید پریشان ہوگئیں اور انہوں نے رون گالیلا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی۔ طویل عدالتی جنگ کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ فوٹوگرافر جیکولین اور ان کے بچوں سے کم از کم 50 فٹ دور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بیٹی کی پسند پر عمران خان کا دلچسپ اور منفرد ردعمل

رون گالیلا کا جنون صرف جیکولین تک محدود نہیں تھا۔ اس نے ہالی ووڈ کے متعدد بڑے ستاروں کا بھی تعاقب کیا۔ معروف اداکار مارلن برانڈو بھی اس کی مسلسل مداخلت سے تنگ آچکے تھے۔ ایک موقع پر برانڈو نے غصے میں آکر رون گالیلا کو گھونسا مارا جس کے نتیجے میں اس کا جبڑا زخمی ہوگیا اور کئی دانت ٹوٹ گئے۔

آج بھی پاپا رازی کلچر دنیا بھر میں موجود ہے۔ کچھ لوگ اسے صحافت کا حصہ قرار دیتے ہیں، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاپا رازی کا نام سنتے ہی اکثر سیلیبریٹیز محتاط ہوجاتی ہیں۔

editor

Related Articles