81 سالہ ماں کی ناقابل یقین کہانی، معذوری کے باوجود بچوں کی پرورش کر ڈالی

81 سالہ ماں کی ناقابل یقین کہانی، معذوری کے باوجود بچوں کی پرورش کر ڈالی

چین کے صوبے گانسو سے ایک ایسی ماں کی کہانی سامنے آئی ہے جس نے ہمت اور حوصلے کی نئی مثال قائم کر دی۔81 سالہ وانگ یوشی پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پیروں سے محروم تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کا مقابلہ کیا بلکہ اپنے تین بچوں کی پرورش بھی خود کی۔

بائی ین کے علاقے سے تعلق رکھنے والی وانگ یوشی کی زندگی شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ یہاں تک کہ انہیں زندگی کے ابتدائی کئی سالوں تک کوئی باقاعدہ نام بھی حاصل نہیں تھا۔ بعد ازاں 27 سال کی عمر میں شادی کے بعد انہیں ’’وانگ یوشی‘‘ کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :63 مارول کریکٹرز کے ٹیٹو، برطانوی فین نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ان کے بیٹے کے مطابق والدہ نے ایک بیٹی اور دو بیٹوں کی پرورش انتہائی مشکل حالات میں کی۔ شوہر کی غیر موجودگی میں گھر کی تمام ذمہ داریاں انہی کے کندھوں پر تھیں۔

حیران کن طور پر وہ اپنی معذوری کے باوجود روزمرہ کے تمام کام خود انجام دیتی تھیں۔ کھانا پکانے کے لیے سٹول کا سہارا لیتیں، آٹا گوندھنے اور سبزیاں کاٹنے جیسے کام منہ سے کرتیں جبکہ کپڑے سینے تک کا کام بھی خود انجام دیتی رہیں۔ یہاں تک کہ کھانے کے لیے وہ چوپ اسٹکس کو کہنیوں کے درمیان پکڑ کر استعمال کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں :69 سالہ خاتون نے کمال کر دیا، اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

وانگ یوشی کا کہنا ہے کہ زندگی بے حد مشکل ضرور تھی لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے بچوں کو کبھی بھوکا نہیں سونے دیا۔

آج ان کے تینوں بچے اپنے اپنے گھرانوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔ وہ اس وقت اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے باوجود مجموعی طور پر اچھی صحت میں ہیں۔

یہ کہانی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ عزم اور حوصلہ ہو تو ناممکن بھی ممکن بن سکتا ہے

editor

Related Articles