امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی لِنڈا جیریٹ نے ایک بار پھر اپنی عمر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
69 سال اور 189 دن کی عمر میں انہوں نے اپنی ہی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ لِنڈا بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں اور صرف 10 سال کی عمر میں یونی سائیکل چلانا سیکھ لیا تھا۔
انہوں نے پہلی بار یہ اعزاز جنوری 2023 میں حاصل کیا تھا، جب وہ 66 سال اور 234 دن کی تھیں۔ اب دسمبر 2025 میں ’دی نٹ کریکر‘ کی پرفارمنس کے دوران ایک بار پھر اپنی مہارت دکھا کر انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
لِنڈا جیریٹ کا سفر بھی کم دلچسپ نہیں۔ طالب علمی کے زمانے میں انہوں نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی فلائینگ سرکس میں پرفارم کیا جس کے بعد انہوں نے سرکس کو باقاعدہ کیریئر بنایا اور بعد ازاں ہالی ووڈ میں اسٹنٹ پرفارمر کے طور پر بھی کام کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آج بھی وہ مختلف مقامات پر اپنی یونی سائیکل سواری کے ذریعے لوگوں کو حیران کر رہی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں لِنڈا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ ہنر سیکھنا چاہتا ہے تو کم عمر میں آغاز کرے اور مسلسل پریکٹس جاری رکھے کیونکہ کامیابی کا راز مستقل مزاجی میں چھپا ہے۔