پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ، پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیاہے ، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
واضح رہے کہ اکستان نے انڈیا کے مسلسل حملوں کے جواب میں آج صبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کردیا ہے، پاکستان نے ’فتح ون میزائل سسٹم‘ کے ذریعے انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصُوص‘ کے تحت انڈیا میں متعدد جگہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انڈین علاقے بیاس میں ’براہموس میزائل‘ کی سائٹ تباہ کردی گئی ہے۔