بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نےکہا کہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سیز فائر کیلئے راضی ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ندیم افضل چن

انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے لیکن پاک افواج اور ائیر فورس کے کامیاب حملوں کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا کی سمجھ میں آگیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان نے تمام سرکاری اداروں، عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت کردی

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نئی بات چیت یا معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستان پرانے معاہدے تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *