ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں اور تمام نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔