ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی پاکستانی سفارتخانوں میں موجود ڈیفنس اتاشیوں کو اہم بریفنگ

ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی پاکستانی سفارتخانوں میں موجود ڈیفنس اتاشیوں کو اہم بریفنگ

اسلام آباد: افواجِ پاکستان کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پاکستانی سفارتخانوں میں موجود ڈیفنس اتاشیوں کو اہم بریفنگ دی ہے، جس میں انہیں بھارت کی حالیہ جارحیت اور افواجِ پاکستان کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد دنیا کو پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ افواجِ پاکستان کی جانب سے بنائی گئی اس حکمتِ عملی کے تحت اب دفاعی اتاشی عالمی سطح پر بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کو لاحق خطرات کو بے نقاب کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت نے کس طرح پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا، اور کس طرح پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی طاقت کے ساتھ دشمن کو مؤثر جواب دیا۔

ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ دفاعی اتاشیوں کا کردار اب اور بھی اہم ہو چکا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے بلکہ عالمی برادری کو بھارت کی حقیقت سے آگاہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے میزائل حملوں میں کسی اثاثے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دفاعی ماہرین کی جانب سے افواجِ پاکستان کی اس پیش رفت کو ایک بڑی سفارتی و عسکری حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *