نیوز چینلز اور صحافیوں کی جانب سے حقائق دیکھائے جانے سے خوفزدہ مودی سرکار اب تفریح اور ڈرامہ چینلز سے بھی ڈر گئی ہے ۔
آزادی اظہار کو دبانے کی ایک اور کوشش میں مودی حکومت نے ہر پال جیو، اے آر وائی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی اور گرین انٹرٹینمنٹ سمیت پاکستانی انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے نہ صرف پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی ہے بلکہ آرٹس اینڈ کلچر پر سنسرشپ کا دائرہ بھی بڑھا دیا ہے۔
پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں خاص طور پر بھارت میں بڑے پیمانے پر فالو کیا جاتا ہے۔
حالیہ پیش رفت اس وقت بھارتی حکام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور ذلت کی نشاندہی کرتی ہے جب پاکستان نے ’’بنیان مرصوص ‘‘ کے نام آپریشن کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔