مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کو جزوی سہولت  جہاں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل  63روپے 60پیسےفی لیٹرسستا کردیا گیا ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت365  روپے 21پیسےفی لیٹر ہوگئی ، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2 ہزار روپے کی ادائیگی شروع ہوگئی، ابھی چیک کریں!

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت428 روپے81 پیسےفی لیٹر تھی ، گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں  21روپے 34پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔

اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھاتے کا اعلان کیا تھا ، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل آج سے 26 روپے77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پڑرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوئی نیا ٹیکس نہیں، سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا کی وضاحت آگئی

انہوں نے کہا کہ جس قدر ممکن ہوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا، دعا ہے جلد علاقائی امن میں پیش رفت ہو اور عوام کو قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles