پاکستان کے بعد چین کی جانب سے بھارت کو بڑا دھچکا

پاکستان کے بعد چین کی جانب سے بھارت کو بڑا دھچکا

 پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے بعد چین نے بھارت کو ایک بڑا دھچکا دے دیا ہے ،  چینی حکومت نے زنگنان (بھارتی ریاست اروناچل پردیش) کے مقامات کو چینی نام دینے کے اپنے فیصلے کو ملکی خودمختاری قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی لحاظ سے چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا چین کے اندرونی معاملات میں شامل ہے اور یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے ،  اس اقدام کا بنیادی مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ بنیان المرصوص ، پاک فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے آر ٹی کو انٹرویو میں اصل حقائق سے آگاہ کردیا

واضح رہے کہ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے،  اس سرحدی تنازعے پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی موجود ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر یہ دو ٹوک موقف مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی حکومت نے خطے کے تقریباً ہر ملک کے ساتھ تنازعہ کھڑا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی حکومت علاقائی امن کی دشمن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *