وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی اس ملاقات میں شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کا موثر اورمنہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی دلیری ، جرات اور بہادری کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
شاہد آفریدی نےکہاکہ اس نازک موقع پرپوری قوم نے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور بزدل دشمن کومنہ توڑ جواب د ے کر یہ ثابت کیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ، کرکٹر نے وزیر اعظم سے کرکٹ پر بھی بات چیت کی ۔
شہباز شریف نےشاہد خان آفریدی سے اظہار تشکرکرتےہوئے قومی یکجہتی ،پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہونے اور کراچی میں شاندار ریلی کے انعقاد پر ان کومبارکباد بھی دی۔
وزیراعظم نے آخر میں پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو شیلڈ بھی تحفے میں پیش کی،شاہد آفریدی نےوزیراعظم، پاکستان کی مسلح افواج کو’’ آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی پردل کی گہرائیوں سے مبار کبادپیش کی ۔