ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1417 روپے تھی۔ 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1424 روپے تھی۔

آئی ایم ایف کا نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمز، ریگولیٹری ڈیوٹیز کم کرنے پر اتفاق

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی میں 1386، گوجرانوالہ میں 1450، سیالکوٹ  میں 1420، لاہور میں 1489 روپے رہی۔

فیصل آباد میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1400، سرگودھا میں 1400، ملتان میں 1416، بہاولپور میں 1450، پشاور میں 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی  قیمت 1380 روپے رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1359 روپے، حیدر آباد میں 1399، سکھر 1500، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1443 روپے رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *