جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

 جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔

رپورٹ کے مطابق ترکیے کے خلاف نفرت انگیز مہم کے دوران بھی ارناب گوسوامی نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ استنبول میں کانگریس کا دفتر موجود ہے۔

کانگریس رہنما نے پریس کونسل آف انڈیا، وزارت اطلاعات و نشریات، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اس شکایت کو ہنگامی طور پر دیکھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی میں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی بی جے پی حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف رہے اور غلط خبریں پھیلا کر نا صرف بھارتی عوام کو گمراہ کرتے رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا اور بھارت کا مذاق اڑواتے  رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *