پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اتوار کی صبح لاہور پہنچ گیا ہے۔ 10 رکنی اسکواڈ میں حسن محمود، محمد تنویراسلام، پرویز حسین ایمن اور تنزیم حسن ثاقب کے علاوہ کئی سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم 3 الگ الگ گروپس میں پہنچ رہی ہے۔
توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں 26 اور 27 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن حصہ لیں گی، سیریز کے افتتاحی میچ سے قبل 27 مئی کو کپتانوں پر مشتمل مشترکہ پریس کانفرنس شیڈول ہے۔
یہ پیش رفت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین نظم العابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
بنگلہ دیش کی قومی ٹیم نے رواں ماہ 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورے کو حتمی شکل دینے پر اپنے بنگلہ دیشی ہم منصبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بی سی بی قیادت کے اعتماد اور تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔ یہ سیریز دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اور مثبت قدم تھا۔
پی سی بی نے ابتدائی طور پر فیصل آباد میں بھی میچز کی میزبانی پر غور کیا تھا لیکن شہر میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ایک بار پھر تاخیر کا شکار دکھائی دی تھی۔
اس سے قبل کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کے متعدد کھلاڑیوں نے اپنے جاری کرکٹ شیڈول کی وجہ سے 5 میچوں کی سیریز کھیلنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول
28 مئی – پہلا ٹی20 میچ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
30 مئی – دوسرا ٹی20 میچ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
تیسرا ٹی 20 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہے۔