سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب سمیت دُنیا بھر میں صرف 24 گھنٹوں بعد مسلمان 27 مئی کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے آسمان کی جانب اپنی نظریں مرکوز کریں گے۔

عید الاضحی، جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے، اسلامی کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ ذی الحجہ میں مسلمان اسلام کے اہم رکن اور فریضہ حج بھی ادا کرتے ہیں اس کے لیے لاکھوں مسلمان مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مناسک حج بھی ادا کرتے ہیں۔

اتوار کو سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اپنے ملک کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 29 ذی القعدہ 1446ھ بمطابق 27 مئی کی شام کو آسمان کا مشاہدہ کریں تاکہ ذی الحجہ کا چاند دیکھا جا سکے۔

اگرچہ سعودی عرب میں سرکاری تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے، لیکن سعودی ایکسچینج تکافل نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں 8 ذی الحجہ 1446ہجری (4 جون) سے تمام کاروبار ی سرگرمیاں بند ہو جائیں گی، جبکہ کاروباری سر گرمیاں 15 ذی الحجہ (11 جون) کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

سعودی حکام کے مطابق اگر منگل کی شام چاند نظر آتا ہے تو یکم ذی الحجہ بدھ 28 مئی سے شروع ہوگا اور عید الاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔ اگر چاند 28 مئی کو نظر نہیں آتا تو یہ مہینہ جمعرات 29 مئی سے شروع ہوگا اور عید ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان ذی الحجہ کے چاند کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *