پشاور۔ پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی قیادت پارٹی کارکنان کو احتجاج کےلئے باہر نکالنے میں ناکام رہی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت بھی احتجاج کے حوالے سے غیرسنجیدہ دیکھائی دی۔ صوبائی صدر جنید اکبر ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کوئی بھی مرکزی رہنما احتجاج کےلئے بروقت نہیں پہنچ سکا جس کے باعث احتجاج میں شریک کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔
کارکنان نے صوبائی صدر جنید اکبر ، جو احتجاج میں تاخیر سے پہنچے تھے، کو تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان تاخیر سے پہنچنے پر صوبائی صدر جنید اکبر سے تکرار کررہے ہیں ۔ کارکنان جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر کارکنوں نے ’’ورکرز کو عزت دو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔
تحریک انصاف کے رہنما عاطف حلیم نے علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ سو افراد کے باہر نکلنے سے عمران خان کو رہائی نہیں ملے گی، اس کے لیے بڑی تعداد میں کارکنان کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔