اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی روکنے کا بل مسترد كر دیا۔
کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔
کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی صدارت میں ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے شرمیلا فاروقی کا بل بھی غیراسلامی قرار دے دیا، شادی کیلئے عمر کی حد مقرر کرنا شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔
اسلامی نظریاتی کو نسل کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر کی شادی کو چائلڈ ایبیوز قرار دینا اور سزائیں تجویز کرنا غیر اسلامی ہے۔ کونسل نے کم سنی کی شادیوں کے مفاسد کی نشاندہی کی مگر بل مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ کونسل نے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی سفارش کی ہے۔