بنگلہ دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے، اپوزیشن جماعتوں کا عبوری حکومت سے فوری الیکشن کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے، اپوزیشن جماعتوں کا عبوری حکومت سے فوری الیکشن کا مطالبہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق بنگلا دیش میں نئے الیکشن کا مطالبہ لے کر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آگئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز ڈھاکا میں سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد خیال رہے کہ بی این پی کی جانب سے یہ ریلی ایسے وقت میں نکالی گئی جب بنگلا دیش کے آرمی چیف کی جانب سے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ سامنے آنے کی خبریں ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا لگژری ٹیکس لگانے کا منصوبہ، کیا تمام گاڑیاں آئیندہ بجٹ میں مہنگی ہو رہی ہیں؟

خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026 میں ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *