وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں ن-لیگی امیدوار کی جیت پر اظہارِ تشکر،کارکنان کو مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں ن-لیگی امیدوار کی جیت پر اظہارِ تشکر،کارکنان کو مبارکباد

ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 52 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار تشکر اور پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور پارٹی قیادرت اور کارکنان کو کی کوششوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور اس شاندار کامیابی پر قائد میاں محمد نواز شریف، وزیرِ اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی کامیاب امیدوار حناء ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: پی پی 52 ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار کو واضح برتری حاصل

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی پی 52 کے ضمن ی انتخابات میں کامیابی، میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے. وزیرِاعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ انکے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے. وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *