شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، انسپکٹر مظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نامناسب ویڈیوز شیئر کیں، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ NCCIA نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2023 میں، لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ تاہم، وہ امریکہ میں قیام پذیر رہے اور جون 2023 میں انہوں نے امریکہ میں پی ٹی آئی کے “غیر ملکی ایجنٹ” کے طور پر خود کو رجسٹر کرایا۔ شہباز گل کے خلاف پاکستان میں بغاوت کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی بیانیہ سب پر بھاری: منصور علی خان کے 2 کروڑ ویوز، جاوید چوہدری کا گراف بھی بلند، عمران ریاض، شہباز گل، معید پیرزادہ تنزلی کا شکار

پیکا ایکٹ کیا ہے؟

پیکا ایکٹ 2016 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ پاکستان میں انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، اور دیگر الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر جرائم کو روکنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس ایکٹ کے تحت درج ذیل جرائم قابل گرفت سمجھے جاتے ہیں:

  • آن لائن ہتکِ عزت

  • ہراسانی

  • فیک نیوز یا جھوٹی معلومات پھیلانا

  • ذاتی ڈیٹا یا ویڈیوز کو بغیر اجازت شیئر کرنا

  • مذہبی یا قومی جذبات کو ٹھیس پہنچانا

پیکا ایکٹ کے تحت ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں، اور متعلقہ مواد کو فوری ہٹانے کے لیے بھی اختیارات دیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *